ترک حکام نے مزید درجنوں پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا


ترک حکام نے مزید درجنوں پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا

ترکی سے پاکستانی شہریوں کوجبری بے دخل کرنے کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آسٹریلیاسے ایک اورترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 59پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔

ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح ٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے 710 کے ذریعے انسٹھ پاکستانی ڈی پورٹیزاستنبول ترکی سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے

 ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سفری ریکارڈکی عدم دستیابی پر دیگر43افرادکوحراست میں لے لیا۔

ادھرفلائٹ نمبرای کے612کے ذریعے آسٹریلیاسے ایک پاکستانی ڈی پورٹی محمدطفیل دبئی کے راستے اسلام آبادپہنچا جسے بعدازاں پاسپورٹ سیل بھیج دیاگیا۔

واضح رہے کہ ملک میں خارجہ پالیسی کی کمزوری اور شہریوں کو روزگار نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی شہری مختلف قسم کے مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری