ترکی اورسعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ


ترکی اورسعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ

پاکستان کے قریبی دوست ممالک ترکی اورسعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے69پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔

 ائرپورٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ترکش ائرلائن کی پروازٹی کے 710کے ذریعے استنبول ترکی سے 54 پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے۔

امیگریشن حکام نے ان کی سفری ریکارڈکی پڑتال کے بعد11ڈی پورٹیزکواپنے گھروں کوجانے کی اجازت دے دی جب کہ سفری ریکارڈکی عدم دستیابی پر43 افرادکو مزید قانونی کارروائی کیلئے پاسپورٹ سیل بھیج دیا گیا۔

 ادھرفلائٹ نمبرایکس وائی 315کے ذریعے ریاض سعودی عرب سے 15پاکستانی ڈی پورٹیز بھی جمعرات کودن سواگیارہ بجے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے جہاں 7ڈی پورٹیزکومزیدقانونی کارروائی کے لئے پاسپورٹ سیل بھیج دیاگیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری