ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے


ٹرمپ دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دو روزہ دورے پر بھارت پہنچیں گے۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیں گے اور نریندر مودی کو شہریت کے نئے متنازع قانون اور شہریوں کی قومی رجسٹریشن کے معاملے پر امریکی تشویش سے بھی آگاہ کریں گے۔

دوسری طرف افغانستان میں امن کی جانب بڑی پیش رفت کا امکان سامنے آ گیا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا ہے، ٹرمپ نے کہا ہمارے فوجیوں کی گھر واپسی کا وقت آ چکا ہے، طالبان بھی معاہدے کے لیے سنجیدہ ہیں، وہ لڑائی سے تھک چکے ہیں، ان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دوں گا۔

وہائٹ ہاؤس میں اتوار کو بھارت روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا، کہ میں طالبان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دوں گا، میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ امن کے لیے تشدد میں کمی کا ہفتہ کیسا گزرتا ہے، میں سمجھتا ہوں طالبان بھی امن چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور طالبان میں معاہدے پر دستخط کے لیے پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے، امن معاہدہ 29 فروری کو دوحہ میں ہوگا جس کے بعد امریکی افواج کی افغانستان سے واپسی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری