کرونا وائرس سے زائرین کو محفوظ رکھنے کیلیے ایرانی حکام سے رابطے


کرونا وائرس سے زائرین کو محفوظ رکھنے کیلیے ایرانی حکام سے رابطے

پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایرانی حکام سے بات چیت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے منتظم ایرانی حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔

واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے پاک ایران سرحد کو عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری