پاک ایران تفتان بارڈر پر کرونا سے بچاو کےلئے حفاظتی انتظامات کا فیصلہ


پاک ایران تفتان بارڈر پر کرونا سے بچاو کےلئے حفاظتی انتظامات کا فیصلہ

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری سامان تافتان روانہ کردیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیمہ اسپتال اور 10 ہزار ماسک بھی تفتان روانہ کر دیئے۔ 2موبائل آفس یونٹس، 4موبائل کنٹینرز اور10ایمبولینسز بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے 5 افراد کی ہلاکتوں کے بعد حکومت پاکستان نے سرحد پر ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

 جس کے بعد بلوچستان حکومت نے تافتان بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے تفتان بارڈر سے یومیہ ہزاروں زائرین پاکستان داخل ہوتےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تافتان بارڈر سے روز ہزاروں زائرین پاکستان میں داخل ہوتے ہیں تاہم پاک ایران تافتان بارڈر پر کرونا سکریننگ کے انتظامات نہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے تفتان بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کافیصلہ کیا ہے، تفتان بارڈر پر تعیناتی کیلئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم روانہ کردی گئی ہے ، ڈاکٹرز کی6 رکنی ٹیم کوئٹہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تافتان روانہ ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کرونا کے متعلق میڈیا مبالغہ آرائی کررہا ہے جس کی وجہ سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوتے ہیں۔

دوسری طرف زائرین نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ تفتان بارڈرپرکرونا وائرس کے نام پر بے جا زائرین کو تنگ کیا جاسکتاہے۔ لہذا حکومت کو چاہئے کرپٹ افسران پر نظررکھے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری