شامی فوج کی پیشقدمی جاری، مزید کئی علاقے آزاد کرالیے
شامی فوج اور رضا کار فورسزنے تکفیری دہشت گردوں سے مزید کئی علاقے آزاد کرالیے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرکاری فوج نے صوبہ ادلب کے متعدد علاقوں کو امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پرآزاد کرالیا ہے اور پیشقدمی جاری ہے۔
المیادین نیوز نے خبر دی ہے شامی فوج نے کرسعا، فطیرہ اور الملاجہ نامی علاقوں کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
واضح رہے کہ شامی فوج نے ادلب کے متعدد علاقوں کو غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تکفیریوں سے شام کے تمام علاقے بہت جلد آزاد کرالیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ شام میں شرپسندوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔