امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کرونا سے پہلی ہلاکت، کل تعداد 11 ہو گئی


امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کرونا سے پہلی ہلاکت، کل تعداد 11 ہو گئی

امریکا میں کرونا کی وبا واشنگٹن کے بعد اب کیلیفورنیا میں داخل ہوگئی ہے جہاں اس مرض میں مبتلا ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن میں 10 ہلاکتوں کے بعد کیلیفورنیا میں بھی کرونا کا شکار ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

کیلیفورنیا امریکا کی انتہائی مغربی اور گنجان آباد ترین ریاست ہے۔ اس ریاست میں کرونا وائرس کے حملے کی وجہ سے امریکا کے باشندوں میں خوف کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔

امریکی حکومت دواساز کمپنیوں پر ویکسین بنانے پر مسلسل زور دے رہی ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ اور دواساز کمپنیوں کے مالکان کے مابین ملاقات بھی ہوئی ہے، تاہم تاحال حکومت اور دواساز کمپنیاں اس وائرس کے سامنے بےبس نظر آرہی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں اس مہلک مرض کا شکار ہو کر 3 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری