شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 2ترک اہلکار ہلاک


شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 2ترک اہلکار ہلاک

شامی فوج نے صوبہ ادلب میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ترک اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شامی فوج نے صوبہ ادلب میں ترک فوج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آناتولی نیوز نے خبر دی ہے کہ ترک حکام نے شامی فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع نے آج بروز جمعہ کہا کہ شام کے صوبے ادلب میں ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

ترکی کی وزارت دفاع کا کہناہے کہ رواں ہفتے کے دوران شام میں ترکی کے 4 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شامی فوج نے ترک فوج کے ٹھکانوں ہر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 34 اہلکار مارے گئے تھے۔

خیال رہے کہ شامی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشتگردوں سے  پاک کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی شامی حکومت کو کمزور کرنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری