کرونا وائرس؛ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ


کرونا وائرس؛ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

سینیٹر رحمان ملک نے کرونا معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت فوری کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےٹاسک فورس تشکیل دے.۔

سینیٹر رحمان ملک نے کرونا معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، رحمان ملک نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم خود بریفنگ دیں اور حکومت فوری کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے۔

یاد رہے پاکستان میں کروناوائرس کےمریضوں کی تعدادچھ ہوگئی، چھٹے مریض کاتعلق کراچی ایسٹ سے ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں وبائی امراض کی فوری روک تھام کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیاگیاہے، ڈی ایس آر یو قائم کیاجائےگا ، جس کامقصدوبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور فوری کاروائی کامربوط نظام بناناہے۔

دوسری جانب ایران سےآنےوالےزائرین کی تعدادتین ہزارسےتجاوزکرگئی، گذشتہ روز دو سو سے زائد زائرین پاکستان میں داخل ہوئے، سرحدکی بندش کے باعث سیکڑوں مال بردارگاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔

پاک افغان بارڈرپانچویں روزبھی بند ہے،باب دوستی سےہرقسم کی آمدورفت معطل ہے، ایف آئی اے کے مطابق پاک افغان سرحد اتوار تک کھلنے کا امکان ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری