عراق؛ امریکی فوجی اڈے پرحملہ، 2 امریکی، ایک برطانوی فوجی ہلاک، متعدد زخمی


عراق؛ امریکی فوجی اڈے پرحملہ، 2 امریکی، ایک برطانوی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

امریکی دفاعی ذرائع نےہلاکتوں کی تصدیق کردی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے امریکی اور برطانوی شہری فوجی تھے یا نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بغداد کے قریب تاجی ملٹری بیس کو پندرہ راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب امریکی فوجی اڈے پرراکٹوں سے حملہ ہوا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق پندرہ راکٹ فائر کئے گئے ہیں، راکٹ حملوں میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہےجبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل مائلز کیگنز نے بتایا کہ حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری