کوئٹہ میں ایران سے آنے والے زائرین کا دوبارہ قرنطینہ میں جانے سے انکار


کوئٹہ میں ایران سے آنے والے زائرین کا دوبارہ قرنطینہ میں جانے سے انکار

میاں غنڈی میں اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والے زائرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے دوبارہ قرنطینہ جانے سے انکارکردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں قرنطینہ سینٹرکے قریب اسلامی جمہوریہ ایران سے آنے والے زائرین نے مظاہرہ کیا اور کراچی شاہراہ بلاک کرتے ہوئے دوبارہ قرنطینہ سینٹر جانے سے انکارکردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم نے 14 روزتک تفتان میں قرنطینہ میں گزاردیئے ہیں، ہمیں مزید 14 روز تک قرنطینہ سینٹرمیں نہیں گزارنا، ہمیں آزادانہ نقل و حمل کرنے اوراپنے گھروں کوجانے کی اجازت دی جائے۔

زائرین کا کہنا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت زائرین کو ذلیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، زائرین کا پہلے ایران پھر پاکستان میڈیکل ٹسٹ ہوچکا ہے اور سب کلیٗر قرار دیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود زائرین کو دوبارہ قرنطینہ میں رکھنا سراسر ظلم ہے۔

تفتان انتظامیہ کا کہنا ہے ایران سے آنے والوں میں 71 مقامی  اور 39 طلبا بھی شامل ہیں، ایران سے مزید 139 پاکستانیوں کی تفتان بارڈرآمد ہوئی ہے جب کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تفتان سے ملحقہ سرحدی علاقوں سے بارڈر بدستور بند ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری