وزارت صحت اور قومی کیمشن کے احکامات پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے، امام خامنہ ای


وزارت صحت اور قومی کیمشن کے احکامات پر عمل کرنا شرعی ذمہ داری ہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے وزارت صحت اور قومی کمیشن کی جانب سے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرنا شرعی فریضہ قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی اور انکی تدابیر کو سبھی کے لئے لازم العمل قرار دیا۔

امام خامنہ ای نے تحریری پیغام میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے وزارت صحت اور قومی کمیشن کی تدابیر و ہدایات کو ہر کسی کے لئے لازم العمل قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ کورونا سے مقابلے کی قومی رضاکار مہم علمی و سائنسی بنیادوں پر استوار اور دینی، جہادی و انسانی جذبات سے آراستہ ہے۔

رہبرانقلاب کا تحریری متن ملاحظہ کیجئے:

دفتر! وزیر محترم اور رفقائے کار کی اس وسیع پیمانے پر محنت و مشقت کی قدردانی کی جائے۔ بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں وزارت صحت اور قومی کمیشن کی تدابیر ہر کسی کے لئے لازم العمل ہیں۔ کورونا سے مقابلے کی قومی رضاکار مہم جو علمی و سائنسی بنیادوں پر استوار اور دینی، جہادی و انسانی جذبات سے آراستہ ہے

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 13 ہزار 938 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں سے 724 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 4 ہزار 790 افراد صحت یاب ہونے میں کامیاب رہے۔

وزارت صحت نے شہریوں سے گھروں میں رہنے اور غیرضروری سفرکرنے نہ کرنے ہر قسم کے اجتماعات سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری