تمام پاکستانی بلاتفریق کورونا کی وباء کا ملکر مقابلہ کریں، علامہ ناظر عباس


تمام پاکستانی بلاتفریق کورونا کی وباء کا ملکر مقابلہ کریں، علامہ ناظر عباس

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام پاکستانی بلاتفر یق کورونا کی وباء کا ملکر مقابلہ کریں کرونا وائر س اس وقت پوری دنیا میں پھیل چُکا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق؛ جس طرح مختلف ممالک میں حکومت اور عوام اس وائرس سے مقابلہ کر ررہے ہیں ہمارےپاکستانی عوام کو بھی چائیے کہ ریاست اور حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کہ جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس میں بھرپور تعاون کریں اور مذہبی و عوامی اجتماعات سے گریز کریں تا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ۔

پاکستان اس وقت ایک جنگ کی حالت میں ہے اس جنگ میں فتح حاصل کرنے کے لئے قومی سوچ اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔

غریب اور مزدور طبقہ جو روز مرہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ بھرتا ہے ان کے گھروں تک راشن پہنچانا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ مخیر حضرات جنہیں خدا نے اپنی تمام نعمتوں سے نوازا ہے اُن کو بھی چائیے کہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے اپنے علاقوں اور شہروں میں مزدور طبقے کا ہاتھ تھامیں اور غریب عوام کی مشکلات کو حل کریں ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری