عراق؛  رضاکار فورس حشد الشعبی کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم


عراق؛  رضاکار فورس حشد الشعبی کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم

امریکی حکام نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے والی رضا کارفورس کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے عسکری قیادت کو حکم دیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی معرکہ آرائی کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کرے۔

امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے ہدایت جاری کی کہ حشد الشعبی کو تباہ کرنےکیلئے ایک مہم کی تیاری کی جائے۔

واضح رہے کہ حشد الشعبی نے عراق میں امریکی افواج کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن سمیت بعض سینئر عہدیداران اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے میں کمزور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

امریکی حکام عراق میں حشد الشعبی کے رضا کار فورسز کے خلاف نئے سخت اقدامات کرنے کیلئے دبائوڈال رہے ہیں۔

امریکی ذمہ داران کے مطابق وزیر دفاع مارک ایسپر نے عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کے باوجود وہاں نئی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کی اجازت دیدی ہے۔

 متعدد باخبر امریکی ذمہ داران نے بتایا کہ پینٹاگان کی ہدایات میں عراق میں امریکی فوج کی مرکزی کمان کے اندر منصوبہ بندی کرنے والوں کو احکامات دے دیئے ہیں کہ وہ حشد الشعبی کے خاتمے کے لیے حکمت عملی وضع کریں۔ 

خیال رہے کہ امریکا، اسرائیل سمیت بعض عرب ممالک عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری