ایران؛ اسپیکر علی لاریجانی کورونا وائرس میں مبتلا


ایران؛ اسپیکر علی لاریجانی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ علی لاریجانی کرونا وائرس کا شکارہوئے ہیں۔

علی لاریجانی میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل رہبر معظم کے مشیراعلی اور سابق وزیرخارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری