عراق؛ حشد الشعبی نے تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے
عراقی ملٹری انٹلیجنس ادارے کا کہنا ہے کہ حشد شعبی کے جوانوں نے عراق کے مشرقی علاقے الدیالہ میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں.
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، عراقی فوج کے ملٹری انٹلیجنس ادارے کا کہنا کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے جمعرات کے روز سیکیورٹی آپریشن میں تکفیری داعشی دہشت گرد عناصر کے دو خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الدیالہ میں حشد شعبی کےجوانوں نے قبائلی نوجوانوں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران، محمد العزیز نامی گاؤں میں ایک دہشت کو 10 بموں سمیت گرفتار کیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بم بنانے والے آلات بھی دریافت کیا ہے جس میں کمیائی مواد بھی شامل ہے.
خیال رہے کہ عراق اور شام میں تکفیری دہشتگردوں کو امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی حکام نے عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے والی رضا کارفورس کے خلاف نیا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے.