ایران؛ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کرمکمل صحتیاب


ایران؛ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کرمکمل صحتیاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 22ہزار11 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے کرمکمل طور پرصحت یاب ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ملک میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید2ہزار483 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 58ہزار226 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 151 افراد جان کی بازی ہارگئے اور فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد3ہزار603 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار57 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 22ہزار11 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوئے ہیں۔

ادھرپاکستان بھر میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 3059 ہوگئی ہے جبکہ 45 افراد اس موذی مرض سے جاں بحق اور 170 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3059 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک شخص اس وائرس سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہوگئی جب کہ مجموعی طور پر 170 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 1319، سندھ میں 881، خیبر پختونخوا میں 372 ، بلوچستان میں 189، اسلام آباد 78، آزاد کشمیر14 اور گلگت بلتستان میں 206 کورونا کے مریض ہیں۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 45 تصدیق شدہ مریض جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 15 کا تعلق سندھ، 12کا پنجاب، 14 کا خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان سے 3 جب کہ ایک مریض کا تعلق بلوچستان سے ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری