گوجرانوالہ؛  56 زائرین میں کورونا کی تشخیص


گوجرانوالہ؛  56 زائرین میں کورونا کی تشخیص

گوجرانوالہ میں ملتان سے آئے زائرین کے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرنے پر 56 افراد کی رپورٹس پازیٹو آ گئیں، تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے مکین121 مسافروں کو 14 روز ملتان کے قرنطینہ میں رکھے جانے کے بعد تین روز پہلے گوجرانوالہ بھجوایا گیا تھا۔

سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر زائرین کا کہنا ہے کہ ناقص انتظامات کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا کچھ عناصرزائرین کو بدنام کرنے کی خاطر منفی تبلیغات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری