ایران؛ مزید 2 ہزار 274 افراد میں کورونا کی تشخیص،مجموعی تعداد 60 ہزارسے تجاوز کرگئی


ایران؛ مزید 2 ہزار 274 افراد میں کورونا کی تشخیص،مجموعی تعداد 60 ہزارسے تجاوز کرگئی

دنیا بھرمیں کورونا وائرس کےحملے بدستور جاری ہیں اورتازہ ترین اعداد شمار کے مطابق ایران میں مزید 2ہزار274 افراد کورونا وائرس کا شکا ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرکے مختلف شہروں میں مزید 2274 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد مجموعی تعداد 60 ہزار 500 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 136 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ جہانپور کا کہنا ہےکہ اب تک کل 3ہزار739 افراد انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 24ہزار2 سو36 افراد مکمل طور پرصحتیاب ہوکرگھروں کو لوٹے ہیں۔ کیانوش جہانپور کا کہناہے کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 4ہزار83 افراد کی حالت نازک ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 69 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں البتہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے۔
پاکستان بھر میں آج کورونا وائرس سے  اب تک مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3520 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 52 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری