پاکستانی عوام کی طرف سے مشہد مقدس میں امدادی سامان تقسیم+ تصاویر
ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں کرونا وائرس سے متاثر مستحق متعدد خاندانوں میں پاکستانی عوام کی جانب سے دی جانے والی امداد تقسیم کی گئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں کورونا سے متاثر مستحق خاندانوں میں پاکستانی مخیرحضرات کی جانب عطیہ کیا جانے والا امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
*پاکستان ایرانی ترین ہمسایہ* نامی ایرانی این جی او کے تعاون سے مشہد مقدس میں 100 مستحق خاندانوں میں اشیائے خورد نوش اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔
ایرانی این جی او کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی مخیرحضرات نے کورونا وائرس سے متاثر ایرانی بھائیوں سے اظہار ہمدردی کے لئے امدادی رقوم بھیجیں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں صحت کے لئے ضروری اشیاء کے علاوہ جراثیم کش مواد، ماسک ، ڈٹرجنٹ وغیرہ شامل تھے اور انہیں ضرورت مند خاندانوں میں بانٹ دیا گیا۔
کمیلی فرنے مزید کہا کہ ہماری ٹیم نے پاکستانی شہریوں کی جانب سے دی جانے والی امداد جن میں کھانے پینے کی چیزیں، دیگر امدادی سامان شامل ہے، کورونا سے متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران کے صوبہ خوزستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے درمیان پاکستانی مخیرحضرات کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی گئی تھی۔
ایرانی این جی او ''پاکستان ایرانی ترین ھمسایہ'' کے مدیراعلی نے پاکستانی شہریوں کی طرف سے دی جانے والی امداد '' «خاور» اور «بامداژ» نامی علاقوں میں تقسیم کیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خطرات سے بچانے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاون کی وجہ سے یومیہ کمانے والے مزدور طبقہ و مستحق لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔