ڈی جی خان؛ 175 زائرین مکمل طور پر صحت مند، گھروں کو روانہ


ڈی جی خان؛ 175 زائرین مکمل طور پر صحت مند، گھروں کو روانہ

ذرائع کا کہناہے کہ ڈیرہ غازی قرنطینہ سے کورونا وائرس کے 175 مریض مکمل صحتیابی کے بعد گھر روانہ ہوگئے ۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بتایاکہ 175زائرین جن کا پہلے ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا، ان سمیت 755زائرین تندرست ہوکر گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں، اب صرف ڈی جی خان قرنطینہ میں 74زائرین موجود ہیں، جن کی ہرممکن نگہداشت کی جارہی ہے۔

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ مقامی انتظامیہ، پولیس اور طبی عملہ اس مشکل میں زائرین کی بہترین طریقے سے نگہداشت کرنے پر داد کے مستحق ہیں، ہم ایک لچکدار قوم ہیں اور انشاءاللہ اتحاد سے ہی اس مشکل سے لڑیں گے ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری