یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں دسیوں سعودی اہلکار ہلاک
یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہناہے کہ صوبہ مارب میں اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے دسیوں اہلکاروں کو موت کےگھاٹ اتارا گیا ہے۔
المیادین نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ مارب کے علاقے صرواح میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے کا منہ توڑ جواب دے کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جوابی کارروائی میں سعودی اتحادی افواج کے دسیوں اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمنی فوج کسی بھی بیرونی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نےکہا کہ سعودی حکام جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ہم جوابی کارروائی پر مجبور ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے دنیا بھرکے تمام متحارب گروہوں سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے اور سعودی حکام نے جنگ بندی کا اعلان بھی کیا تھا۔