پنجاب میں کورونا ٹیسٹ یومیہ 10 ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ


پنجاب میں کورونا ٹیسٹ یومیہ 10 ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 10 ہزار تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سر دارعثما ن بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب بہت جلد یومیہ 10 ہزار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔
انہوں نے کہا کہ 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
عثمان بزدار نے بتایا ہے کہ پنجاب میں 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کر دیئے ہیں، یہ فیلڈ اسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان فیلڈ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں، اسپتالوں، اسکولوں اور سڑکوں کی تعمیر کو پہلے مرحلے میں مشروط طور پر کھولا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا اختیار کمشنر کو ہو گا، رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔
سردار عثمان بزدار نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب میں 2945 مریضوں میں سے 508 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری