کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر رمضان بچت بازاز نہ لگانے کا فیصلہ


کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر رمضان بچت بازاز نہ لگانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر رمضان بچت بازاز نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ رمضان بچت بازار لگانے سے عوام کا بازاروں میں ہجوم بڑھ جائے گا جس کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا امکان ہے اس لیے حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اس بار بچت بازارنہ لگانے کافیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منڈیوں سے دکانوں اوراسٹالوں پرپھلوں اور سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائیگی، ماہ رمضان میں شہری سرکاری مقرر قیمت پر آن لائن سبزی اور پھل بھی منگوا سکتے ہیں،صوبے کی تمام سبزی منڈیو ں میں بھی مزید سختی کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف پرائز مجسٹریٹس سخت کارروائی کریں گے۔
وزیر زراعت نے مزید کہا کہ تمام اسٹوروں، دکانوں اور اسٹالز پر قیمتوں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، اشیاخوردونوش مقرر کردہ قیمت پر فروخت کی جائیں گی، پرائس مجسٹریٹس قیمتو ں پرعمل یقینی بنائیں، ماہ رمضا ن میں سبزی، پھل سرکاری نرخ پرفروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، تمام ڈی سیز کو ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری