گلگت؛ انٹرنیشنل قراقرم یونیورسٹی ویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری


گلگت؛ انٹرنیشنل قراقرم یونیورسٹی ویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری

ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے قراقرم یونیورسٹی وویمن کیمپس قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کو اگلے مالی سال-21 2020 کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وومن کیمپس کے قیام کا منصوبہ مجموعی طورپر ایک ارب روپے کی لاگت سے قائم کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔
 ڈائریکٹریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اس اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے اجلاس میں شخصی طورپر شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی غلام الدین اور ڈائریکٹر ورکس شبیر حسین نے قراقرم یونیورسٹی سے آن لائن شرکت کی۔
 اگلے مالی سال 020-21 کے پی ایس ڈی پی کے ایک ارب کے مجوزہ منصوبے میں، صنفی اسٹڈیز، ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز اور آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تین شعبوں کا قیام ،خواتین کے کاروبار کے لئے ایک مرکزسمیت دیگر سہولیات میں آڈیٹوریم، اسٹوڈنٹس ہاسٹل، فیکلٹی ہاسٹل، آڈیٹوریم، لائبریری، با ¶نڈری وال اور کیمپس ڈائریکٹر کے لیے کار کے علاوہ تین نئی بسیں شامل ہیں۔
وومن کیمپس کا منصوبہ3 سال میں پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ نے وومن کیمپس کو اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں شامل کرتے ہوئے منصوبے کے قیام کے لیے ایک ارب روپے مختص کرنے کو گلگت بلتستان میں خواتین کی تعلیم میں مزید فروغ کے لیے پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ وومن کیمپس ابھرتے ہوئے شعبوں میں خواتین کی تعلیم کی ترقی پر توجہ دے گا۔
 وائس چانسلر نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، خطے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم منصوبے کو قائم کرنے کے لیے منصوبے کو اگلے سال کی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا۔
وائس چانسلرنے اہم منصوبے کی منظوری کو تمام کے آئی یو ٹیم کی محنت قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے ایچ ای سی میں ہونے والے اجلاس میں قراقرم یونیورسٹی وومن کیمپس سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے15 منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری