ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، متعدد افراد انتقال کرگئے


ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، متعدد افراد انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مزید1ہزار374 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورنےملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید1ہزار374 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 80ہزار868 ہوگئی ہے۔
جہانپور کا کہنا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد جان کی بازی ہار گئے اور فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد5ہزار31 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 55ہزار978 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرکیانوش کا کہنا تھا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار 513 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے باوجود حکومت نہایت کامیابی کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کررہی ہے اور گزشتہ دنوں کی نسبت حالات کافی حد تک کنٹرول میں ہیں۔
 ادھر پاکستان میںمزید 465 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7481 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 465  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7481 ہوگئی ہے۔
پنجاب میں  کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3391 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں  2217 ، خیبر پختونخوا  1077، بلوچستان  335،  گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد  163اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری