تبلیغی جماعت کے مزید 429 افراد میں کورونا کی تشخیص


تبلیغی جماعت کے مزید 429 افراد میں کورونا کی تشخیص

سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے مزید429 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں 3 ہزار 96 تبلیغی جماعت کے افراد کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت  افراد سندھ کے مختلف اضلاع میں تقریبا دو ہفتے سے زائد عرصے سے قرنطینہ میں رکھے گئے تھے اور یہ ٹیسٹ دو ہفتوں کے دوران لئے گئے ہیں۔
 انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ ایک دن کے نتائج نہیں ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران سندھ بھر میں 4 ہزار 653 تبلیغی جماعت کے افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 ہزار 525 کے نتائج آگئے ہیں ان میں سے 429 کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں جبکہ 3 ہزار 96 تبلیغیوں کے ٹیسٹ منفی آئے تھے اسکے علاوہ 979 کے نتائج آنا باقی ہیں۔
 بیرسٹر مرتضی وہاب نے واضح کیا کہ ان تمام افراد کو پہلے چودہ روز قرنطینہ میں بھی رکھا گیا تھا۔ اور انہیں صوبے کے مختلف اضلاع میں رکھا گیا تھا۔
جنکے ٹیسٹ منفی آئے ہیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ان افراد کو ہیلتھ ایڈوائزری پر عمل کرتے ہوئے گھروں کو روانہ کردیا جائیگا۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گھروں کو روانگی سے قبل متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے انہیں کورونا نیگیٹیو کا سرٹیفیکٹ دیا جائیگا تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔ 
انہوں نے کہا کہ منفی ٹیسٹ کے حامل ان تبلیغیوں کو اپنے گھروں میں چودہ روز قرنطینہ میں گزارنا ہونگے احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر کے دیگر افراد سے سماجی دوری اختیار کرنا ضروری ہوگی۔
 انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لازمی طور پر سماجی دوری اختیار کریں اور گھروں پر قیام کریں۔ غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنا غیر مناسب ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری