پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد


پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی شرح 1 اعشاریہ 9 فی صد ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دنیاکی نسبت کوروناسےہلاکتوں کی تعدادکم ہے اور ملک  میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے 80 فی صد افراد کو دیگربیماریاں بھی تھیں۔ 
وائرس کی صورت حال سے متعلق میڈیا بریفنگ معیدیوسف کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی مقامی منتقلی کوروکنےکی کوشش کررہےہیں۔ پاکستان میں کوروناوائرس63 فی صد مقامی طورپرمنتقل ہوا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے اپریل کےآخرتک کوروناٹیسٹ کی استعداد 20 ہزارہوجائےاس کے ذریعے متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے میں مدد ملے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجراورصنعت کارسماجی فاصلے سےمتعلق ہدایات پرمکمل عمل کریں۔
معاون خصوصی برائے سلامتی امور نے بتایا کہ دنیابھرمیں پھنسےپاکستانیوں کومرحلہ وارواپس لایاجارہاہے۔
متحدہ عرب امارات  سےاسی ہفتے17پروازوں سےپاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ ترکی،امریکا،آسٹریلیا،قطراوردیگرممالک کے لیے خصوصی پروازیں چلائیں گے۔جہاں پی آئی اے کی رسائی نہیں،وہاں دوسری ایئرلائنزکی مددلیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری