پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی سیکیورٹی فورسزپر حملہ، ایک شہید


پاک ایران سرحد کے قریب ایرانی سیکیورٹی فورسزپر حملہ، ایک شہید

پاک ایران سرحد کے قریب شرپسندوں کی فائرنگ سے سپاہ پاسداران کا سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کل رات منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں سپاہ کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کی پبلک ریلیشن کے ڈائریکٹر کرنل قاسم حسن زاده نے کہا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
 ان جھڑپوں میں منشیات کے 3 اسمگلر ہلاک اور سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔
سراوان، ایران اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری