نہتے یمنی شہریوں پر سعودی اتحادی افواج کی وحشیانہ بمباری


نہتے یمنی شہریوں پر سعودی اتحادی افواج کی وحشیانہ بمباری

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے جنگ بندی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الحدیده پر 108 مرتبہ بمباری کی۔

 یمن میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے۔

العالم نیوز نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر میزائلوں، راکٹوں اور توپ کے گولے برسائے۔

المسیرہ نیوز کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الجوف کے خب اور الشعف پر 5 مرتبہ جبکہ صوبہ مأرب کے صرواح علاقے پر 2 مرتبہ حملے کئے۔

 واضح رہے کہ یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری