پاکستان؛ ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ


پاکستان؛ ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لیے پاکستان ریلوے کو مراسلہ ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے ٹرین آپریشن بحالی کے انتظامات مکمل کرلیں، 8 مئی کو ٹرین آپریشن بحالی سے قبل وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی، وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

ابتدائی طور پر ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا، ممکنہ طور پر لاک ڈاوٴن کےبعدبھی ریزرویشن دفاتربند رہیں گے، ٹرین آپریشن بحالی پرمسافر صرف آن لائن بکنگ ہی کرا سکیں گے۔

خصوصی ٹرین آپریشن کی آن لائن بکنگ 9مئی سے شروع ہوگی، ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی، 60 فیصد بکنگ سے سماجی فاصلہ پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور ٹرین آپریشن بحالی پر مسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔

مسافروں کے پاس ماسک، گلوز، سینی ٹائزر اور صابن ہونا لازم ہوگا، ٹرین منیجر کے پاس درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے تھرمو گن ہوگی، انجن سمیت ہر کوچ میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی لگائے جائیں گے، ابتدائی طور پر 30 ٹرینیں چلیں گی، دروازے صرف اسٹاپ اسٹیشن پر کھلیں گے۔

عوام، قراقرم، گرین لائن، مہر، پاک بزنس، خیبرمیل، تیزگام، پاک بزنس، جعفرایکسپریس، ریل کار سبک رفتار اور ملت ایکسپریس چلائی جائیں گی۔ علامہ اقبال، سکھر ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس بھی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری