سعودی عرب میں کورونا وائرس بے قابو، ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ


سعودی عرب میں کورونا وائرس بے قابو، ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر سعودی وزارتِ داخلہ نے سزاؤں کا اعلان کیا ہے.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ  نجی ادارے ان کے ملازمین اور سہولت کار اگر خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تو ایک ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا.

حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پرچھ ماہ تک ادارے کو بند کرنے کے علاوہ ایک ماہ سے ایک سال تک کی سزا بھی ہوگی جبکہ کرفیو کی خلاف ورزی اور شہر سے باہر بنا اجازت کے نقل و حرکت پر دس ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی.

آئسولیشن اور قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دو لاکھ ریال جرمانہ یا دو برس قید کی سزا ہوگی جبکہ جان بوجھ کر کورونا وائرس پھیلانے والے افراد کو پانچ لاکھ ریال جرمانہ یا پانچ سال سال قید کی سزا سنائی جائے گی.کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کو ایک لاکھ سے دس لاکھ ریال جرمانہ متعین کر دیا گیا ہے.

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری