روس انتہائی طاقتورملک ہے امریکی صدر کا اعتراف


روس انتہائی طاقتورملک ہے امریکی صدر کا اعتراف

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران روس کو ایک بہت ہی اہم اورسب سے زیادہ طاقتور قوم قرار دیا اور کہا کہ روس اور امریکا کیوں ایک دوسرے کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فون پر کہا ہے کہ روس دھوکے بازی چھوڑ دے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی دھوکے بازی نے امریکا کے لئے روس سے تعلقات کو بہت مشکل بنادیا، اس بارے میں بھی روسی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔

ٹرمپ نے بتایاکہ انہوں نے پوٹن سے کہا ہے، یہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے بہت مناسب وقت ہے کیونکہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری