ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کورونا کو شکست دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ


ایران کے خلاف امریکی پابندیاں کورونا کو شکست دینے میں سب سے بڑی رکاوٹ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امریکا  کی یکطرفہ پابندیوں کو انسداد کورونا مہم میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے سوئیڈن کی جانب سے قائم کئے گئے انسان دوستانہ چینل کو ایران کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ناکافی قرار دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے امریکی پابندیاں اور کووڈ 19 عالمی چیلنج‘ کے زیر عنوان ایک ویبینار کو خطاب کرتے ہوئے گزشتہ چار دہائیوں میں ایران کے خلاف عائد امریکی غیر انسانی پابندیوں کے منفی نتائج کے بارے میں وضاحت کی۔
مجید تخت روانچی نے اپنے خطاب میں ایران کی مدد کے لئے سوئیڈن کے ذریعے تیار کئے گئے انسان دوستانہ میکینزم ایس ایچ ٹی اے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت خزانہ نے اس چینل کو استعمال کرنے کی خواہاں کمپنیوں کے لئے ایسے سخت قوانین وضع کئے ہیں کہ عملا اس کے ذریعے تجارت کرنا ان کے لئے دشوار ہے۔
انہوں نے عالمی سطح پر کورونا کے خلاف جاری مہم کو ایک متحدہ محاذ سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس راہ میں رکاوٹ ڈالنے والا ہر اقدام اس مہم کے کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
امریکا  نے دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیوں میں انسان دوستانہ امداد اور طبی وسائل کی خرید و فروخت کو مستثنیٰ رکھا گیا ہے جسے مجید تخت روانچی نے مسترد کر دیا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری