امریکا کا شام سے داعشی دہشت گرد عراق منتقل کرنے کا انکشاف
عراقی ذرائع کا کہناہے کہ امریکی فوج نے شام سے داعشی دہشت گردوں کو متعدد جہازوں کے ذریعے عراق منتقل کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، البدر نامی تنظیم کا کہناہے کہ امریکی افواج نے شام سے متعدد داعشی دہشت گردوں کو عراق منتقل کیا ہے۔
البدر کا کہنا ہے کہ خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد عراق منتقل کیا ہے۔
البدر کے رہنما محمد مہدی البیاتی المعلومہ نیوز کو انٹریو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی طیاروں نے شام سے داعشی دہشت گردوں کی ایک بڑی تعدادعراق کے مرکز منتقل کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: شام کے ساتھ عراق کے سرحدی علاقوں میں رہنے والےعینی شاہدین کے مطابق شام سے داعشی دہشت گردوں کی عراق منتقلی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
البیاتی نے کہا کہ امریکی فوج نے داعشی دہشتگردوں کوعراقی کردستان کے سرحدی علاقے سے بھی متعدد تکفیریوں کو عراق میں داخل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کا اصل مقصد عراق میں خود کش حملے اور دہشت گردی کروا کر امریکی فوج کو بغداد میں رہنے کا جواز فراہم کرنا ہے۔
عراقی سیاسی حلقوں اور تجزیہ نگاروں کہ کا کہناہے کہ امریکا، اگلے مہینے واشنگٹن اور بغداد کے مابین ہونے والے مذاکرات کے آغاز سے پہلے عراقی حکومت پر دباؤ ڈالنے تکفیری دہشت گردو کو متحرک کر رہا ہے۔ تاکہ عراق سے امریکی مسلح افواج کے انخلا ناممکن بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ عراق شہری اپنے ملک سے امریکی افواج کا فوری انخلاء چاہتے ہیں اس ملک کی پارلیمان نے بھی ملک بھر سے امریکی فوجی انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔