امام خامنہ ای کا نیوی حادثے پر تعزیتی پیغام، ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم


امام خامنہ ای کا نیوی حادثے پر تعزیتی پیغام، ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم

امام خامنہ ای نے نیوی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ حکام اس سانحہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کر ممکنہ طور پرغفلت برتنے والوں کی نشاندہی کریں اور ایسے نقصان دہ اور تلخ واقعات کی تکرار کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

 امام خامنہ ای نے کمانڈر ان چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے نام ایک پیغام میں کنارک میں نیوی کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ کیلئے صبر اور زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کا متن۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل موسوی

کنارک کے افسوسناک سانحہ جس میں ایرانی نیوی کے چند جوان شہید ہوگئے وہ انتہایی ناگوار اور تلخ ہے۔

اگرچہ نیوی کے محنتی جوان وطن کی خدمت کی راہ میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے اور اللہ رب العزت کے پاس ان کا مرتبہ بہت بلند ہے لیکن انھیں کھونے کا غم اور ان کی قیمتی جانوں کا ضیاع ان کے اہل خانہ اور ایرانی نیوی کیلئے انتہائی سخت ہے۔

میں اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقیں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ رب العزت سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ حکام اس سانحہ کے تمام پہلووں کا جائزہ لے کر ممکنہ طور پرغفلت برتنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ایسے نقصان دہ اور تلخ واقعات کی تکرار کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

سید علی خامنہ ای

12 مئی 2020ء

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری