مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 جوان شہید


مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 جوان شہید

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سر چ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں ماہِ رمضان کے دوران بھی بھارتی فوج کے مظالم  کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ضلع ڈوڈا میں مزید 2 کشمیر ی شہید کردیے۔

بھارتی فوج نے رمضان کے آغاز سے ہی وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، آئے روز آپریشن کے نام پر نہتے مظلوموں کو شہید کیا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔

بھارتی فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مظلوم شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ بھارتی مظالم کا یہ سلسلہ وادی بھر میں برقرار ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورا میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

وادی میں معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری