شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ


شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں بم دھماکہ۔ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ عیدک گاوں کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ 
دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے ہیں
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ شہید و زخمیوں کو میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری