یمن؛ تعزمیں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا/ متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی


یمن؛ تعزمیں سعودی اتحادی افواج کا حملہ پسپا/ متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ تعز میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تعز میں اتحادی افواج کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ روز تعز کے علاقے الضباب اوربیرباشا میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کا حملہ پسپا کردیا ہے۔

یمنی سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے تعز کے علاقےالضباب اور بیر باشا میں میں چاروں طرف سے حملہ کیا تھا اورجبل الھان کی جانب گامزن تھے۔ یمنی فوج نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پیشقدمی روک دی۔

یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

دوسری طرف الحدیدہ بندرگاہ سے خبر ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے تیل اور اشیا خورد و نوش سے بھرے کئی بحری جہازوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی افواج نے5 لاکھ ٹن خام تیل اور پٹرول، 8ہزار ٹن سے زیادہ گیس،10ہزار ٹن گندم، 9ہزار ٹن چاول سمیت وافر مقدار میں کھانے کے وسائل پر قبضہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے یمنی مسلمانوں کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔

 خیال رہے کہ سعودی عرب کو یمن کے خلاف جنگ میں شکست اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

آل سعود نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے یمن کے نہتے شہریوں پر گزشتہ کئی سالوں سے بموں کی بارش کررہا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری