مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے حریت رہنما جاں بحق


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے حریت رہنما جاں بحق

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اہم حریت پسند رہنما بھارتی فوج کی فائرنگ میں مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  قبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اہم حریت پسند جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کر دیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان  کل جماعتی حریت کانفرس کے سینیئر رہنما محمد اشرف صحرائی کا بیٹا تھا۔

بھارتی  فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرکے  پورے علاقے کو سیل کردیا اور  بھارتی اہلکاروں نے گھروں کا تقدس پامال کیا جس کے بعد  فائرنگ میں حریت پسند جنید صحرائی مارے گئے۔

کارروائی میں دو مکانوں کو دھماکا خیز مواد لگا کر منہدم بھی کیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید نوجوان ایم بی اے تک تعلیم حاصل کرچکا تھا اور دو سال قبل اپنے گھر کے قریب ہی بھارتی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد تحریک آزادیٔ کشمیر میں شامل ہوگیا تھا۔

منگل کے روز علی الصباح ہون ہونے والی اس کارروائی میں بھارتی ریزرو پولیس فورس کا ایک اور اسپیشل آپریشن گروپ کے دو اہل کار زخمی ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے کارروائی کے خلاف شدید عوامی ردّ عمل کے پیش نظر تاحال علاقے کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری