پاکستان:50 ہزار 694کورونا مریض، 1 ہزار 67 اموات


پاکستان:50 ہزار 694کورونا مریض، 1 ہزار 67 اموات

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زائد جبکہ اموات 1 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار 694 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 67 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 34 ہزار 426 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 15 ہزار 201 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری