طیارہ حادثہ؛ متاثرہ علاقے کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا: ڈپٹی کمشنر


طیارہ حادثہ؛ متاثرہ علاقے کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر کورنگی نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ حادثے میں ماڈل کالونی جناح گارڈن کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنر کورنگی کے مطابق طیارہ ماڈل کالونی جناح گارڈن کے بلاک اے اور آرمیں گرا جس سے 19گھروں کو نقصان پہنچا اور ان میں 2 گھر مکمل طور پر جل گئے۔
ڈی سی کورنگی کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں کالونی کا کوئی رہائشی جاں بحق نہیں ہوا، حادثے میں صرف  3 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ متاثرہ گھروں کے 16 رہائشیوں کو شارع فیصل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے اور انہیں رہائش کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل  ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری