پاکستان؛ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 743 افراد کورونا وائرس کا شکار


پاکستان؛ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 743 افراد کورونا وائرس کا شکار

پاکستان بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1743 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 34 مزید اموات کے بعد مجموعی تعداد 1101 ہو گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس  کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے جس کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور گذشتہ 24گھنٹے میں 1743 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 52ہزار 437ہو گئی ہے۔
پنجاب میں18ہزار730،سندھ میں20ہزار883، خیبرپختونخوا میں 7391 ،بلوچستان میں 3198،گلگت بلتستان میں 607 ،اسلام آباد میں 1457 افراد کورونا کا شکار ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 34 اموات ہوئیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا سےاموات کی تعداد1101 ہوگئی۔
خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ381 اموات ہوئیں،پنجاب میں 324،سندھ میں340 ،بلوچستان میں39 اموات ہوئیں جبکہ اسلام آباد میں12،گلگت بلتستانمیں4مریض جاں بحق ہوئے۔
این سی اوسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 34 ہزار683مریض زیرعلاج ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا سے اب تک 16 ہزار653 افراد صحتیاب ہوگئے۔
کورونا وائرس سےمتاثرہ 412 زیرعلاج مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حکام نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 14 ہزار705 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ 60 ہزار692 ٹیسٹ کیے جاچکےہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری