بھارت سے 178 پاکستانی آج وطن واپس پہنچ گئے


بھارت سے 178 پاکستانی آج وطن واپس پہنچ گئے

لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پاکستانی شہری دہلی، ہریانہ، اترپردیش اور مدھیا پردیش میں پھنس گئے تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے،آج مزید 178 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
پاکستانیوں کو براستہ واہگہ بارڈر وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے،پاکستانی بھارت کی مختلف ریاستوں میں پھنس گئے تھے۔
پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں کے باعث پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہو سکی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری