ایران؛ مزید 2 ہزار 80 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص


ایران؛ مزید 2 ہزار 80 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے کہ ملک بھرکے مختلف علاقوں میں مزید 2 ہزار 80 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہناہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مزید2ہزار 80 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مجموعی تعداد 1لاکھ41ہزار591 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 56افراد جاں بحق ہوئے اور اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7ہزار546 ہوگئی ہے۔
جہانپور نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2ہزار551 افراد کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بیماروں کی شفایابی کے لئے دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھرمیں 1لاکھ 11ہزار176 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں اب تک 8لاکھ56ہزار546 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خوزستان میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری