وفاقی وزیر شہریار آفریدی کرونا وائرس کا شکار


وفاقی وزیر شہریار آفریدی کرونا وائرس کا شکار

وزیر مملکت برائے کشمیر امور شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر مملکت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے خود کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 65 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 1379 افراد جانوں سے ہاتھ بھی دھو چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری