سعودی اتحاد کا یمنی بحری جہازوں پر ناجائز قبضہ
امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرایے کے فوجیوں نے یمن جانے والے متعدد بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی قومی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ سعودی جارح اتحاد نے یمن جانے والے 15 بحری جہازوں کو روک لیا ہے۔
یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے 15 بحری جہازوں کو جن میں 419 ہزار789 ٹن سے زائد ایندھن ہے گزشتہ 75 روز سے روک دیا ہے اور ان بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ میں ترخیص کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔
یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے اس سے قبل کہا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود جارح سعودی اتحاد سمندر میں بحری جہازوں سے غذائی اشیاء اور ایندھن چوری کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے پہلے ہی یمن کے شہری، ڈینگی، ملیریا اور کالرا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے ان میں مرض سے لڑنے کی توانائی ماند پڑ گئی ہے اور اس ملک کے 80 فیصد سے زائد لوگوں کو غیر ملکی انسان دوستانہ مدد و امداد کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔