ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے


ایرانی وزیر خارجہ ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ استنبول سے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ استنبول سے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر استنبول پہنچے تھے جہاں انھوں نے ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔
 اس ملاقات میں دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے تجارتی اور سفارتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے۔
ایرانی وزیرخارجہ روسی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری