لاک ڈاؤن میں نرمی، کھیلوں کے میدان سجنے لگے


لاک ڈاؤن میں نرمی، کھیلوں کے میدان سجنے لگے

 یورپ اور امریکہ میں لاک ڈاﺅن میں نرمی نے کھیلوں کے بڑے مقابلوں کی راہ ہموار کر دی ہے. 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپ اور امریکہ میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد یوئیفا نے چیمپئنز لیگ کے باقی میچز اگست میں لزبن میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنل میں صرف ایک ایک میچ ہو گا اور فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی ٹینس فیڈریشن نے مرد اورخواتین کے ٹورنامنٹس بھی اگست میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مینز میں پہلا ایونٹ سٹی اوپن 14 اگست سے واشنگٹن جبکہ خواتین میں ڈبلیو ٹی اے چیمپئن شپ 3 اگست سے اٹلی کے شہر پالمیرو میں منعقد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام ٹورنامنٹس تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے البتہ فرنچ اوپن ٹینس کی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا ہے۔
اسی طرح بھارتی خبر رساں ذرائع کے مطابق آئی پی ایل بھی ستمبر میں متوقع ہے.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری