عراق؛ تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد داعشی ہلاک


عراق؛ تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد داعشی ہلاک

عراق میں حشد الشعبی کے جوانوں نے تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے جمعے کی شب صوبہ دیالہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا۔
تسنیم نیوز کے نمائندے کے مطابق حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے صوبہ دیالہ کے خانقین علاقے میں حشد الشعبی کے بریگیڈ 23 نے داعش کے حملے کو ناکام بنا کر دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔
درایں اثناء عراق کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جمعے کے روز صوبہ دیالہ کے المقدادیہ علاقے میں داعش کے حملے میں حشد الشعبی کا ایک جوان شہید ہو گیا۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی شکست کے باوجود اب بھی اس دہشتگرد گروہ کے کچھ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس الشحد الشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری